18 جولائی، 2017، 2:06 PM

نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے

پاکستان میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی 10ویں جلد کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) کی 10ویں جلد کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جتنا پانامہ کیس کو حکومت کھولے گی اتنا ہی پھنستی جائے گی، یہ لوگ جے آئی ٹی میں گئے تو اور چیزیں سامنے آئیں جب کہ جے آئی ٹی کی جلد نمبر 10 کو کھولا گیا تو نواز شریف دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لہذا نواز شریف کو میرا مشورہ ہے کہ اس کیس کو مزید نہ کھولیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ پر قائم ہوں، 2014 میں جمہوریت کو بچایا لیکن اب وزیراعظم نواز شریف کو جانا ہی ہوگا کیونکہ نظام ضروری ہے۔ لہذا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو محفوظ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں اور اپوزیشن سے یکجہتی کے لیے آیا ہوں جب کہ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اور اس کے بعد سپریم کورٹ ہے جہاں لوگ انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

News ID 1873958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha